خطرے کی گھنٹی بج گئی، ایک بار پھر سیلابی الرٹ جاری

لاہور (پی این آئی)پنجاب کے دریاؤں ستلج ، راوی ، چناب اور انکے ملحقہ نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ 18 ستمبر سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے ۔

 

 

 

نجی ٹی وی نے فلڈفورکاسٹنگ ڈویژن کے حوالے سے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہوا کا دباؤ بہت کم ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ مشرقی دریاؤں کے بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہوا کے اس کم دباؤ کے زیر اثر 18 ستمبر سے دریائے ستلج، راوی، چناب اور ان سے ملحقہ نالوں میں پانی کابہاؤ بڑھ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں