لاہور (پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کے پاؤں سے زمین کھسک چکی ہے، پنجاب بہت جلد مسلم لیگ (ن )کے پاس آنے والا ہے۔ لاہور کے تھانہ گڑہی شاہو کے باہر ایم پی اے اویس لغاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا ہم شامل تفتیش ہونے آئے تھے لیکن انہوں نے انکارکر دیا ہے، پی ٹی آئی کے مقدمے بھی جھوٹ کی بنیاد پر کھڑے ہیں۔
ڈپٹی سپیکر پر حملہ یہ لوگ کریں اور جھوٹے مقدمے ہمارے خلاف درج کرائے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایک وقوعہ پر 3ماہ بعد پرچہ درج کیا جاتا ہے، یہ عالمی اداروں کو کہتے ہیں کہ پاکستان کی مدد نہ کرو۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں