پاک فوج کے خلاف توہین آمیز مہم، 3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (پی این آئی) ایف آئی اے سائبرکرائم کی ایبٹ آباد میں کارروائی ، نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے خلاف توہین آمیز مہم چلانے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ملزمان نے اعلیٰ عسکری قیادت کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پوسٹ کیے تھے۔ ملزمان کو بگرام،ہری پور اور حویلیاں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔ملزمان سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاک فوج کے خلاف مہم چلانے میں ملوث مزید افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close