پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا حکومت نے سیلاب زدگان کے نقصان کے ازالے کے لیے معاوضوں کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق زخمی کو 2 لاکھ اور جاں بحق فرد کے ورثاء کو 8 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ مکمل تباہ ہونے والے گھروں کو 4 لاکھ اور جزوی نقصان پہنچنے والے گھروں کو ایک لاکھ 60 ہزار روپے دیئے جائیں گے، ہلاک ہونے والے بڑے جانوروں کے مالکان کو 60 ہزار اور چھوٹے جانوروں کے مالکان کو 8 ہزار روپے ملیں گے۔
فصلوں کو نقصان پہنچنے کا معاوضہ 10 ہزار روپے فی ایکڑ مقرر کیا گیا ہے، فصلیں تباہ ہونے والے متاثرہ خاندانوں کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے، 80 ہزار روپے معاوضہ فی متاثرہ باغ کے مالک کو دیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں