وزیر ریلوے نے مسافر ٹرینیں چلانے سے انکار کر دیا، وجہ کیا بتائی؟

پڈ عیدن (پی این آئی) تیل کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق افسران کے ہمراہ پڈ عیدن پہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی بحالی میں مزید دن بھی لگ سکتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کے افسران اور پاک فوج کی ٹٰیموں کے ہمراہ پڈعیدن میں ریلوے 366 کلو میٹر کے مقام پر ریلوے ٹریک کا جائزہ لیا، جہاں گزشتہ 22 روز سے مین ریلوے ٹریک پر کئی کئی فٹ برساتی پانی تاحال موجود ہے ۔

وفاقی وزیر ریلوے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پڈعیدن ریلوے ٹریک پر بڑی تعداد میں پانی موجود ہے اور پتھر ڈالا جا رہا ہے، 350 سے زائد ملازم دن رات کام کررہے ہیں، جو بڑا مشکل عمل ہے ۔ جہاں ہم کھڑے ہیں بظاہر یہ ٹریک ٹھیک لگ رہا ہے مگر پسنجر ٹرین چلاکر لاکھوں زندگیوں کے خطرہ کا رسک نہیں لے سکتے اور کراچی تا لاہور ریلوے ٹریک کی بحالی کی کوئی حتمی تاریک کا اعلان نہیں کرسکتے۔ مزید دن بھی لگ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پڈعیدن ریلوے ٹریک کلیئر نہیں ہوا تو کراچی ریلوے نیٹ ورک سے پورے ملک سے کٹا رہے گا ۔ ہم پہلے گڈز ٹرین چلائیں گے اسکے بعد پسنجر ٹرینوں کو چلایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک متاثرہ ٹریک بحال نہیں ہوجاتا میں اور میرے آفیسر یہی آتے جاتے رہیں گے اور کچھ دن ہم یہاں کام کی نگرانی کریں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں