سیف اللہ نیازی کن غیر قانونی کاموں میں ملوث نکلے؟ ایف آئی اے کا جاری کردہ وارنٹ سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا گیا ہے۔ سیف اللہ نیازی نے وہ وارنٹ جاری کیا ہے جو ان کے گھر چھاپے کیلئے ایف آئی اے کی طرف سے استعمال کیا گیا۔

 

 

وارنٹ کے مطابق ایف آئی اے نے سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ اس لیے مارا کیونکہ وہ نامنظور ڈاٹ کام ویب سائٹ کے ذریعے “غیر قانونی کاموں ” کیلئے چندہ جمع کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ ویب سائٹ تحریک انصاف کی مرکز سے حکومت ختم ہونے کے بعد بنائی گئی تھی جس کے ذریعے اوور سیز پاکستانیوں سے تحریک انصاف کیلئے فنڈ ریزنگ کی جاتی ہے۔اپنے گھر پر چھاپے پر ردِ عمل دیتے ہوئے سیف اللہ نیازی نے کہا “تحریک انصاف کی مقبولیت سےخوفزدہ امپورٹڈکٹھ پتلیاں اپناخوف چھپانے اور ایک بیدار قوم کو دبانےکیلئےبےشرمی کی ہرحد سےگزررہی ہیں، امپورٹڈ سرکار اور اس کےسرپرستوں کوشاید علم نہیں کہ یہ ہتھکنڈےتمہاراعبرتناک انجام نہیں ٹال سکتے، کل بھی عمران خان کیساتھ کھڑاتھااور آئندہ بھی کھڑارہوں گا،انشاءاللہ۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں