جنرل باجوہ کے کیرئیر کی دوسری بڑی غلطی۔۔؟ سینئر صحافی سید طلعت حسین کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی و تجزیہ کار طلعت حسین نےکہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک اور ایکسٹینشن لے کر اپنے کیرئیر کی دوسری بڑی غلطی کریں گے ۔ سینئر صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’جنرل قمر جاوید باجوہ ایک اور ایکسٹینشن لے کر اپنے کیریئر کی دوسری بڑی غلطی کریں گے،چاہے وہ کتنی ہی چھوٹی معیاد کی کیوں نہ ہو۔

 

 

انکا کہنا تھا کہ پہلی بڑی غلطی پہلی ایکسٹینشن تھی۔ایک اور ٹویٹر پیغام میں سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے’’ایکسٹینشن فارمولا‘‘پر کوئی سنجیدگی سے توجہ دے نہیں رہا۔ طلعت حسین کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ یہ خوامخواہ خود کو ایک تصوراتی منصب پر فائز کر کے اول فول باتوں سے توجہ اور اہمیت حاصل کرنے والی ایک جھک ہے۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک اس وقت ڈیفالٹ کے قریب ہے ،اسٹیٹ بنک ڈالر نہ ہونے کی وجہ سے امپورٹرز کی ایل سی نہیں کھول رہا،اس وقت سابقہ حکومت کے مقابلے میں روپے کی قدر پچاس فیصد مزید گر گئی ہے ،تحریک انصاف نے دوبارہ حکومت میں آکر اگلے سو دن کا پلان ایڈوانس تیار کرلیا ہے،عمران خان نے موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی بات نہیں کی ۔

 

 

اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی موجودہ لہر سیلاب سے پہلے کی ہے ،ملک میں عدم استحکام کے باعث مہنگائی نیچے نہیں آرہی ،ایک وزیر نے چائے پر پابندی جیسے عجیب بیان بھی دئیے ، 200 یونٹ پر فیول ایڈجسٹمنٹ واپس لینے کے اعلان پر بھی حکومت نے یوٹرن لیا ہے ،معیشت اس وقت تباہ و برباد ہوچکی ہے ۔انہوںنے کہا کہ روس سے سستا تیل لاکر ملک کو دوبارہ انڈسٹریلائزیشن کی طرف لانا چاہتے تھے ،بجلی اور گیس کے موجودہ وزیروں نے آج تک عوام کو یہ نہیں بتایا کہ انہیں کیسے ریلیف مل سکتا ہے ،نوے فیصد لوگوں کو یہ نہیں پتا کہ صنعت و تجارت کا وفاقی وزیر کون ہے ۔انہوںنے کہاکہ ملک تباہی کے دہانے پر ہے اور موجودہ وفاقی حکومت کو پروا نہیں،ہمارے دور میں وزرا ء آئے روز عوامی ریلیف کے نت نئے منصوبے لاتے رہتے تھے۔

 

 

موجودہ حکومت کے وزرا ء کے پاس عوامی ریلیف کا کوئی پلان نہیں ،معیشت نیچے گئی تو ملکی سیکورٹی بھی کمپرومائز ہوجائے گی ،اگر بیرونی ممالک ہمیں پیسے دیں گے تو وہ سکیورٹی خدشات نہیں پیدا کریں گے ؟موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،آئی ایم ایف ے ڈالر آنے کے باوجود روپے کی قدر مزید گر رہی ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ ملک اس وقت خراب معیشت کے باعث فری فال کی حالت میں ہے ،ہماری حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے اب کہاں چھپ گئے ہیں ،عام انتخابات ہی ملک میں عدم استحکام ختم کرسکتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ عمران خان نے موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوئی بات نہیں کی ،عمران خان نہیں چاہتے کہ موجودہ کرپٹ حکومت نئے آرمی چیف کا انتخاب کرکے چلی جائے۔انہوںنے کہا کہ بجلی کے بلوں کے باعث عام آدمی تو ایک طرف کھاتے پیتے افراد بھی بحران میں آگئے ہیں،موجودہ وفاقی حکومت کے آدھے وزرا ء کا تو عوام کو پتا ہی نہیں۔ انہوںنے کہا کہ آنے والے دنوں میں آٹے کی مزید قلت پیدا ہونے جارہی ہے ،وفاقی حکومت نے اضافی گندم خریدنے کی اجازت ہی نہیں دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں