فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی نے ایف آئی اے کو جھنڈی دکھا دی

اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ پر تحقیقات کے معاملے پر تحریک انصاف کا کوئی بھی عہدیدار ایف آئی اے میں پیش نہ ہوا۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے تینوں عہدیداران کے لیے دو بجے تک کا وقت مختص کیا تھا۔ عہدیداران کے پیش نہ ہونے پر تحقیاتی ٹیم زونل آفس کے لیے روانہ ہوگئی۔

 

 

تحقیاتی ٹیم نے کل بھی دو عہدیداران کو طلب کیا ہوا ہے۔ 14 ستمبر کو فنانس ایڈوائز پی ٹی آئی سراج احمد اور سنئیر نائب صدر ارشد داد کو طلب کیا ہے۔ایف آئی اے نے آج عاطف خان، فنانس سیکرٹری اظہر فاروق اور جمال انصاری کو طلب کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close