اسلام آباد(پی این آئی)چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسی ماہ کال کا دینے کا اعلان کر دیا۔عمران خان نے بنی گالا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ستمبر میں عوام کو باہر نکلنے کی کال دوں گا، ستمبر سے آگے کال نہیں جائے گی۔مجھے اس اسٹیج پر دکھیل رہے ہیں کہ میں کال دوں۔ نوازشریف واپس آئے اس کے استقبال کے لیے تیار ہوں۔نوازشریف کا ایسا استقبال ہو گا کہ یاد رکھے گا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات نہیں کی،صرف انتخابات تک اس معاملے کو موخر کرنے کا کہا۔ان کو سمجھ نہیں آ رہی میرے اِن سوئنگ یارکر کو کیسے کھیلیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ جن کے پاس مینڈیٹ نہیں، ان کو آرمی چیف لگانے کا اختیار نہیں دیا جا سکتا، اس وقت ملک میں صاف شفاف انتخابات ہی ملک کے مسائل کا حل ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ چند لوگوں نے اپنے مفادات کی خاطر ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا ہوا ہے، ہوسکتا ہے کہ میں ان لوگوں کے نام بھی بتا دوں۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے موجودہ آرمی چیف کو توسیع دینے کی تجویز دی تھی۔ عمران خان نے موجودہ آرمی چیف کو توسیع دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ نئے آرمی چیف کا معاملہ نئی حکومت کے آنے تک مئوخر کردینا چاہیے، نئی حکومت نئے آرمی چیف کا انتخاب کرے۔انہوں نے کہا کہ میں امریکا کا مخالف نہیں ہوں، میں الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہوں۔
جبکہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکی سی آئی اے کی تجزیہ کار، سابق سفارت کار اور لابسٹ رابن رافیل سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق انٹرویو کے دور ان عمران خان نے کہا کہ رابن رافیل کو پرانا جانتا ہوں، وہ امریکی حکومت کے ساتھ نہیں تھنک ٹینک کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ہمارے بالکل ٹھیک تعلقات ہونے چاہئیں مگر ہمیں استعمال نہ کیا جائے، میری امریکا سے کوئی ٹینشن نہیں تھی، باہمی تعلقات میں مسائل آتے ہیں، حل ہو جاتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ کٹی ہو جاتی ہے۔(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ پر تحقیقات کے معاملے پر تحریک انصاف کا کوئی بھی عہدیدار ایف آئی اے میں پیش نہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:عدم دلچسپی یا فنڈز کی کمی: مسلم لیگ (ن) کا میگزین ہورائزن بند ہوگیا ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے تینوں عہدیداران کے لیے دو بجے تک کا وقت مختص کیا تھا۔ عہدیداران کے پیش نہ ہونے پر تحقیاتی ٹیم زونل آفس کے لیے روانہ ہوگئی۔ تحقیاتی ٹیم نے کل بھی دو عہدیداران کو طلب کیا ہوا ہے۔ 14 ستمبر کو فنانس ایڈوائز پی ٹی آئی سراج احمد اور سنئیر نائب صدر ارشد داد کو طلب کیا ہے۔ ایف آئی اے نے آج عاطف خان، فنانس سیکرٹری اظہر فاروق اور جمال انصاری کو طلب کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں