ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپہ مار کر کیا چیز قبضے میں لے لی؟ ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپہ مارا ہے. ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ چھاپے کے دوران ایف آئی اے اہلکاروں نے سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ فاشسٹ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، انہیں عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

 

 

دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیف اللہ نیازی ایک سینیٹر ہیں اس طرح ان کے گھر پر چھاپہ مارنا لیپ ٹاپ اور فون اٹھا کر لے جانا اور ہراساں کرنا اس نام نہاد حکومت کا ایک اور کارنامہ ہے. اس زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں. چیئرمین سینٹ اور متعلقہ اداروں کو اس ضمن میں فوری ایکشن لینا چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں