کامران اکمل نے عمران خان پر کرکٹ کی تباہی کا الزام عائد کر دیا

لاہور (پی این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ صرف عمران خان کی خواہش پر نیا نظام لایا گیا جس سے ہماری کرکٹ تباہ ہوگئی۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ 40،45 سال پرانا سسٹم ختم کردیا گیا اور ریجنل کرکٹ لیکر آئے، ڈیپارٹمنٹ کرکٹ تباہ ہوگئی، پی سی بی صرف ایک بندے کی خواہش پر یہ سسٹم لیکر آیا جس کی وجہ سے ہماری کرکٹ تباہ ہوگئی ۔

 

 

کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ عمران خان ہمارے آئیڈیل ہیں، وہ پاکستان کے عظیم کپتان رہے اور ان جیسا کوئی کپتان نہیں آیا لیکن کیا کوئی عمران خان سے پوچھ سکتا ہے، وہ 1992ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد آج تک کس کرکٹ گرائونڈ میں گئے ہیں؟۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹس نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑی پیدا کیے، پلیئرز دیئے، بتایا جائے کہ اس ریجنل کرکٹ کے سسٹم سے کون سے کھلاڑی آئے ہیں؟، آپ 2 سے 3 کھلاڑی دکھا دیں جو اسس سسٹم سے آئے اور پرفارم کرکے دکھائیں؟۔کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ یہ سسٹم لائے ہیں وہ کہیں نظر نہیں آتے، ندیم خان کہاں ہیں، ان کی ترقی ہوتی جارہی ہے، فون وہ اٹھاتے نہیں ہیں، میرا شکوہ یہ ہے کہ رمیز راجہ چیئرمین ہیں، سننے میں آیا کہ وہ کہتے ہیں کہ میں سلیکشن میں مداخلت نہیں کرتا ہوں، ان کا کام ہے مداخلت کرنا، انہیں ندیم خان، چیف سلیکٹر اور ریجنل سلیکٹرز کا احتساب کرنا چاہیئے۔

 

 

کامران اکمل نے مزید کہا کہ ریجنل سلیکٹرز میں سے ایک دو ایسے ہیں جو اس قابل نہیں کہ کسی ٹیم کے ہیڈ کوچ بنیں لیکن انہیں ترقیاں مل رہی ہیں، انہوں نے اپنا ایجنڈا بنایا ہوا ہے، پہلے ہی 10 ہزار کرکٹر رل رہا ہے اور وہ مزید لڑکے ضائع کررہے ہیں ، وہ کہ رہے ہیں کہ جو ہمارے پلان میں نہیں یا جن کی عمر زیادہ ہوگئی ہے انہیں ہم نہیں کھلائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں