جعلی ڈگری پر گرفتاری؟ جنید صفدر نے آخرکار خاموشی توڑ دی

لندن (پی این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے جنید صفدر لندن میں جعلی ڈگری پر گرفتاری کی خبروں پر بول اٹھے ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے محمد جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر اپنی گرفتاری سے متعلق زیر گردش ویڈیوز اور خبروں کی تردید کر دی۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ جنید صفدر کو پولیس کی جانب سے پکڑ کر وین میں بٹھایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ جنید صفدر کو جعلی ڈگری کے کے باعث گرفتار کیا گیا۔

 

 

جنید صفدر نے اس حوالے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر شئیر کی جانے والی ویڈیو 2018ء کی ہیں، یہ وقت تھا جب مجھے پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے اکسایا گیا اور اپنا دفاع کرنے پر گرفتار کیا گیا۔اس وقت بھی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی پولیس نے مجھ سے تحقیقات کیں اور مزید کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔جنید صدر نے مزید کہا کہ یی بدقسمتی کی بات ہے کہ سوشل میڈیا کو ان دنوں جعلی سیاسی مہم چلانے اور مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جنہیں میری ڈگری میں دلچسپی ہے وہ میری یونیورسٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔۔قبل ازیں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے اپنے نام سے بنائے جانے والے جعلی اکاؤنٹ سے مداحوں کو خبردار کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جنید صفدر نے اپنے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اطلاع دی۔جنید صفدر کے جعلی اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 14 ہزار سے زائد تھی ،دوسری جانب جنید کے اپنے اکاؤنٹ پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں۔جنید صفدر کے جعلی اکاؤنٹ کی پروفائل پر ان کی نکاح کی تصویر بھی موجود ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close