پی ٹی آئی کے 33 ارکان پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کا اعلان کرنے کے قریب، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی بڑی مشکل میں پھنس گئے،اقتدار کی کشتی ڈانواں ڈول،بڑا گروپ سامنے آگیا،یہ گروپ جلد علیحدگی کا اعلان کردے گا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فوری نیوز کے پروگرام ”سلیم بخاری شو“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی کو تو وزارت اعلیٰ مل گئی لیکن ق لیگ کے کسی اور بندے کو کچھ نہیں ملا،اب امکان ہے کہ اگر یہ ق لیگ کے لوگ

چودھری شجاعت سے جاملے ہیں تو آئندہ انہیں کچھ نہ کچھ ضرور ملے گا،نئی بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے 33 ارکان پرویز الٰہی پر عدم اعتماد کا اعلان کرنے کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس ہفتے دو اعلانات متوقع ہیں،ایک تو ق لیگ کے سات ارکان،دوسرا پی ٹی آئی کا بڑا گروپ پریس کانفرنس میں اعلان کرنے والا ہے۔اگر یہ ہوجاتا ہے تو پنجاب حکومت کے بارے میں مزید سوچنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اکیلے رہ جائیں گے

،ان کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ وہ چودھری شجاعت سے جاکر ملیں۔اگر پرویز الٰہی گئے تو وزیر اعلیٰ تحریک انصاف کا بنے گا،ن لیگ حکومت لینے کی دوبارہ غلطی نہیں کرے گی۔اس وقت پرویز الٰہی حکومت کچھ نہیں کررہی،صرف جلسہ جلسہ کھیل رہی ہے،اس کا نقصان عام انتخابات میں اٹھانا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close