اسلام آباد، گلی میں شورِ سن کر گھر سے نکلنے والی خاتون کو ڈاکوؤں نے گولی مار دی

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کے تھانہ کرپا کی حدود میں خاتون کو ڈکیتی کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مقتولہ خاتون روبینہ شاہین اپنے گھر کی چھت پر موجود تھی کہ گلی میں شور سن کر باہر نکلی تو سامنے دیکھا کہ ایک کریانے کی دوکان پر دو نوجوان لوٹ مار کر رہے تھے۔ ڈاکوؤں نے خاتون کو دیکھ کر اس پر سیدھی فائرنگ کردی اور خاتون سرمیں گولی لگنے کے نتیجہ میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

دونوں ڈاکو واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close