ستمبر کے مہینے کے لیے بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی، کراچی والے بچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ صارفین پر ایک ماہ کیلئے 59 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق صرف ستمبر کے بلوں میں ہو گا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی نے 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اس سے قبل جون کا ایف سی اے صارفین سے 9 روپے 90 پیسے چارج کیا گیا تھا،

جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا۔ جولائی کا ایف سی اے جون کی نسبت 5 روپے 56 پیسے فی یونٹ ستمبر میں کم چارج کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی وصولیاں ماہ ستمبر کے بلوں میں کی جائیں گی، بجلی کی قیمت میں اس اضافے سے کراچی کے شہری محفوظ رہے ہیں کیونکہ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ اس فیصلے سے صارفین پر ایک ماہ کیلئے 59 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close