پرویز الہٰی کا وزیر اعلی رہنا مشکل ہو جائے گا، راجہ ریاض نے وجہ بتا دی

لاہور/فیصل آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد نے کہاہے کہ پنجاب میں وزارت نہ ملنے پر ق لیگ والےکئی ارکان ناراض ہیں، ناراض ارکان نے چوہدری شجاعت سے رابطہ کرکے گرین سگنل دے دیا ہے، ارکان اسمبلی چوہدری شجاعت کے ساتھ چلے گئے تو پرویز الہی کا وزیر اعلی رہنا مشکل ہوجائے گا،

پیر کو فیصل آباد میںنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ توہین عدالت میں عمران خان کو دوبار موقع دیا گیا مگر معافی نہیں مانگی، فرد جرم کے بعد ٹرائل ہوگا، عمران خان کے پاس سزا سے بچنے کا کوئی قانونی راستہ نہیں،راجہ ریاض نے کہا کہ دنیا نے دیکھا 25مئی کو عمران خان لوگوں کو کیسے چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، عمران خان کو غلط فہمی ہے، بڑے بڑے لیڈر ریاست سے نہیں ٹکرا سکے، عمران خان ریاست سے ٹکرائیں گے تو ان کا انجام بہت برا ہوگا،انہوں نے کہا کہ عوام تو ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ بھی بہت تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close