مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

لاہور ( پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست پر سماعت کیلئے نیا 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

 

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد متفرق درخواست پر بینچ تشکیل دیا گیا،بینچ مریم نواز کی متفرق درخواست پر 14 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ قبل ازیں نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر جسٹس انوار الحق پنوں نے سماعت سے معذرت کی،کیس واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوایا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے بینچ نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخوست پر سماعت کی۔ دو رکنی بینچ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے مریم نواز کا کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چار سال سے پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے،ابھی تک نیب چوہدری شوگر مل کا چالان پیش نہیں کر سکا۔

 

عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی،لمبے عرصے کیلئے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ درخواست میں کہا گیا کہ پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ کسی کو بنیادی آئینی حقوق سے غیر معینہ مدت تک محروم نہیں کیا جا سکتا۔کہیں فرار نہیں ہوں گی،ماں کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان واپس آئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close