اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان کابارباراسٹیبلشمنٹ کونشانہ بنانا اسٹریٹیجی ہے۔یہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ رہے، الیکشن ان کی ڈیمانڈ پر نہیں ہوں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن عمران خان کی ڈیمانڈ پرنہیں بلکہ 2023 میں وقت پر ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ عمران خان کابارباراسٹیبلشمنٹ کونشانہ بنانا اسٹریٹیجی ہے۔
عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد سے ان کی خواہش ہےاسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ رہے۔ان کا کہنا تھاکہ الیکشن عمران خان کی ڈیمانڈ پر نہیں بلکہ 2023 میں وقت پرہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی معاملہ ہے، تمام کیسز قانون کے مطابق چلنے چاہییں، آج عدلیہ سمیت ساری دنیا بات کر رہی ہے نوازشریف سے زیادتی ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں