عمران خان نے پارٹی کو مہنگائی کیخلا ف ملک بھر میں احتجاج کی ہدایات جاری کر دیں

لاہور( آئی این پی)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہاہے کہ عمران خان نے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی ہدایات دی ہیںاوراس حوالے سے صوبائی، ضلعی اور ریجنل صدور کو مراسلے بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کی جانب سے صوبائی، ضلعی اورریجنل صدور کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ملک کو سیاسی انتشار میں دھکیلا ہے، بجلی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی اشیائے خورونوش کے لوازمات کے عوام کی دسترس سے دور کرنے کی وجہ بن رہا ہے۔

اسد عمر نے مراسلے میں کہا ہے کہ چیئرمین نے مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کی ہدایات دی ہیں، ضلعی صدور، تنظیمیں احتجاج کی بلا تاخیر منصوبہ بندی کریں، اور 12 ستمبر تک احتجاجی پلان بھجوائیں۔اسد عمر نے کہا کہ احتجاج کا باضابطہ پلان کی شکل میں اپنے بالائی تنظیم کو 12 ستمبر بروز سوموار تک ارسال کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close