جنرل الیکشن کب ہوں گے؟ مریم اورنگزیب نے واضح کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان! کان کھول کے سن لیں، الیکشن 2023 میں ہوں گے، کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون حرکت میں آئے گا، پھر آپ چیخیں گے، روئیں گے، عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے۔انہوں ںے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے لوگ پہلے سے سڑکوں پر ہیں، آپ اندھے ہو چکے ہیں۔

الیکشن زبردستی رونے چیخنے اور پیٹنے سے نہیں ہو گا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب میں ڈوبے ملک کی حالت دیکھیں،عمران خان زہریلی انا میں ڈوبے ہوئے ہیں،عمران صاحب! لاڈلا بن کر زور زبر دستی کی آپ کو عادت ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close