اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصاویر اور ٹوئٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اوکاڑہ این اے 137 سے پاکستان تحریک اتحاد پارٹی کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اور اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے، عمران خان نے اس موقع پر چوہدری اورنگزیب کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں