پشاور (پی این آئی) پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق پشاور کے کبوتر چوک پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 خواجہ سرا زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زخمی خواجہ سراؤں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش جاری ہے۔ پولیس نے تھانہ پہاڑی پورہ میں خواجہ سراؤں پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پشاور پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی خواجہ سرا ڈولفن آیان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں