دادو (پی این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دادو ضلع میں اندرون سندھ کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ریلیف اور میڈیکل کیمپوں میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ وقت گزارا۔
دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف نے بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجیوں سے گفتگو کی اور دادو اور گردونواح کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو 5000 خیمے فراہم کرنے کی ہدایت کی۔آرمی چیف دادو، خیرپور ناتھن شاہ، جوہی، مہر اور منچھر جھیل کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی فضائی نگرانی کے لیے روانہ ہو گئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں