پرویز الٰہی کا اقتدار خطرے میں، ق لیگی ارکان نے بغاوت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پرویز الٰہی کا اقتدار خطرے میں، ق لیگی ارکان نے بغاوت کر دی۔۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے میاں نواز شریف سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ برائے نام اور بے اختیار ہے، حقیقی، قانونی اور آئینی مطالبات ہیں، جو عمران خان نظر انداز کر رہے ہیں۔

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق ق لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ چوہدری شجاعت کی بات کو اہمیت نہ دے کرغلطی کی، عمران خان کا قریبی حلقہ پرویز الہٰی کو کھل کر کام کرنے نہیں دے رہا۔مسلم لیگ (ن )کے ذرائع نے ق لیگ کے رہنماؤں کے نواز شریف سے رابطے کی تصدیق کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close