لاہور(آئی این پی)لاہور کی خصوصی عدالت نے وزیر اعظم شہبازشریف اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سلیمان شہباز کے مزید 13بینک اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا، نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی عدالت کے جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق سلیمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولی گئی شوگر ملز سمت دیگر کے اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم جاری کیا
،تحریری حکم نامے میں سلیمان شہباز کے اکائونٹس منجمد کرنے کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولے گئے العربیہ اور رمضان شوگر ملز کے اکاونٹس منجمد کئے جائیں،حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولے گئے چنیوٹ پاور، شریف فیڈ، اور یونی ٹاس سٹیل کے اکائونٹس بھی منجمد کئے جائیں،خصوصی عدالت کا کہنا تھا کہ بینکوں کو اشتہاری ملزمان کے اکائونٹس منجمد کرنے کا واضح حکم دیا تھا۔
عدالتی حکم سے متعلق تفتیشی افسر نے بھی بینک کو آگاہ کیا تھا،خصوصی عدالت کا کہنا تھا کہ آگاہ کیے جانے کے باوجود بینکوں کیافسران عدالتی حکم پرعملدر آمد میں ناکام رہے، اکائونٹس مجمند کرنے کے بجائے بینکوں نے ملزم کے اکائونٹس کی تفصیلات دیں،خصوصی عدالت نے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں بینک افسران کیخلاف شوکاز جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر کیوں نہ بینک افسران کیخلاف کارروائی کی جائے،
عدالت نے بینک افسران کو 17 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،خصوصی عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کرائے جبکہ اے ڈی سی آرچنیوٹ نے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کی جائیدادوں کی قرقی کی رپورٹ پیش کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں