کراچی (آئی این پی )متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان میں کامران ٹیسوری کی واپسی اور ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحالی سے پھوٹ پڑگئی ہے جبکہ آج کے رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کامران ٹیسوری کے معاملے پر اختلافات اور رہنمائوں کی ناراضی پر بھی بات ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کی ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحالی اور حالیہ فیصلے پر آج اتوار کو اہم اجلاس طلب کرلیا
۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل پانچ بجے عارضی مرکز پر طلب کیا گیا اور تمام اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کامران ٹیسوری کے معاملے پر اختلافات اور رہنماں کی ناراضی پر بھی بات ہوگی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان حالیہ فیصلوں پر رائے خالد مقبول کے سامنے رکھیں گے۔ذرائع رابطہ کمیٹی کے مطابق ڈپٹی کنوینر کیلئے پارٹی آئین کے تحت دو تہائی اکثریت ضروری ہے۔خیال رہے کہ رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحال کیا تھا جس کے بعد پارٹی میں اختلافات سامنے آئے تھے۔کامران ٹیسوری اور فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 5 فروری 2018 کو دو تہائی اکثریت کے فیصلے سے پارٹی سے نکالا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں