گوجوانوالہ روانگی ، اڑان بھرتے ہی عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی، نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)گوجوانوالہ روانگی ، اڑان بھرتے ہی عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی، نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز دعویٰ۔۔۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان چکلالہ سے خصوصی طیارے پر گوجرانوالہ جلسے کے لیے روانہ ہوئے تھے۔اڑان کے فوری بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔

 

 

طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے بحفاطت طیارہ اتار لیا۔عمران خان گجرانوالہ جلسے کے لیے بائے روڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں