پی ٹی آئی رہنما کس سیاسی جماعت میں شامل ہوگئے؟ عمران خان کیلئے بڑا دھچکا

چارسدہ (پی این آئی) چارسدہ سے تحریک انصاف کے ایم پی اے سلطان محمد خان نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، سلطان محمد خان کے ہمراہ سینکڑوں کارکنان نے بھی اے این پی میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر اےاین پی میں واپس آگیا ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی کے 18 چارسدہ سے پی ٹی آئی کے منتخب ایم پی اے سلطان محمد خان عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

 

 

سلطان محمد خان کے ہمراہ سینکڑوں کارکنان نے بھی اے این پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔سلطان محمد خان نے کہا کہ اے این پی قائدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی، میں دوبارہ اے این پی میں نہیں بلکہ اپنے گھر واپس آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب بھی رکن اسمبلی ہیں مگر اسمبلی نہیں جا رہے، عمران خان اپنی ضد اورانا کیلئے لوگوں کو بےوقوف بنا رہے ہیں، عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا مگر وہ مانتے نہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک اتحاد پارٹی کے چئیرمین چوہدری اورنگزیب نے اپنی پارٹی پی ٹی آئی میں باقاعدہ طور پر ضم کردی۔پی ٹی آئی نے آفیشل پیج پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اوکاڑہ این اے 137 سے پاکستان تحریک اتحاد پارٹی کے چئیرمین چوہدری اورنگزیب نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اور اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا-اس موقع پر وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔عمران خان کی جان سے چوہدری اورنگزیب کو پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا۔پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن ایک دوسری کی ایسی حریف جماعتیں بن چکی ہیں کہ ایک دوسرے کے ارکان کو توڑنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔

 

آئندہ آنے والے عام انتخابات کی تیاری ابھی سے ہو رہی ہے اور دونوں جماعتیں اپنے اپنے حلقوں میں مضبوط امیدواروں کی تلاش میں ہونے کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے بھی کررہی ہیں۔ پی ٹی آئی نے دو روز قبل ن لیگ کی مزید دو وکٹیں گرا ئیں۔ ن لیگی سابق ایم پی اے جوئیل عامر سہوترا اور نائب صدر ن لیگ یوتھ ونگ سیف الحق بیگ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔دونوں لیگی رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close