پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم سیاسی شخصیت کا اپنی پارٹی تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک اتحاد کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب نے اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرتے ہوے تحریک میں شمولیت اختیار کر لی ،چوہدری اورنگزیب نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور اپنی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 

 

اس موقع پرچوہدری اونگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس وقت وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کی بقاءاور خوشحالی کے ضامن ہیں مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی جدوجھد میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے عمران خان کے قافلے میں آ کھڑا ہوا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں جاری بحران کے خاتمے اور ترقی کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کو شاں ہیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہووے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ اُمید کرتے ہیں کے چودھری اورنگزیب اُنکے ساتھ مل کر پاکستان میں حقیقی انقلاب کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close