حیدرآباد ( پی این آئی )حیدرآباد میں سیلاب متاثرین کے امدادی کیمپ میں منعقد ہونے والی شادی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ملک کی تاریخ کے بدترین سیلاب میں اپنا سب کچھ گنوانے والے سیلاب متاثرین نے بے گھر ہونے کے باوجود امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔حیدرآباد میں سیلاب زدگان کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ میں ہونے والی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سیلاب کے باعث ضلع دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ سے آنے والے
دو جوڑوں کی شادی حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد کے گورنمنٹ گرلز کالج کے امدادی کیمپ میں ہوئی۔ شادی کے لئے باقاعدہ اسٹیج بھی سجایا گیا اور رسمیں بھی کی گئیں۔سیلاب متاثرین کا تعلق پہنور برادری سے ہے اور نوجوان جوڑوں کی شادی پہلے سے طے تھی۔ ریلیف کیمپ میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں نے توقع ظاہر کی کہ وہ جلد اپنے گھروں کو لوٹ سکیں گے اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کرسکیں گے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں