عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو گھٹیا آدمی قرار دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اداروں کے خلاف نیا محاذ کھول لیا ہے۔نجی ٹی و ی جیو کے مطابق عمران خان نےچیف الیکشن کمشنر کو گھٹیا آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں شرم ہی نہیں آتی، کبھی توشہ خانہ کا کیس آ جاتا ہے، کبھی فنڈنگ کا کیس آ جاتا ہے۔ عمران خان نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ انہیں سیاست سے الگ کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور یہ لوگ مائنس ون کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close