سیلاب فنڈ، وفاقی سرکاری ملازمین کی دو دن کی تنخواہ کی کٹوتی کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کے دو دن کی تنخواہ کی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے تنخواہ کی کٹوتی کی سمری کی وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لینے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے سمری کابینہ ارکان کو بھیج دی گئی ہے، رقم وزیر اعظم سیلاب ریلیف فنڈ 2022میں جمع کرائی جائے گی،

نجی ٹی وی کے مطابق کہ وفاقی وزارتوں ،ڈویژنوں اور وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں، سول آرمڈ فورسز، سویلین ملازمین ، کنٹریکٹ ملازمین ایم ایم پی ، اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل اور فارن مشنر میں مقامی بھرتی ہونے والے ملازمین سے کٹوتی کی جائے گی، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو وفاقی حکومت کے تحت چلنے والے بینکوں، مالیاتی اداروں، ریگولیٹری اداروں، ٹیلی کام کمپنیوں، انشورنس کمپنیوں اور اس طرز کے دیگر اداروں سے اپنا حصہ ڈالنے کیلئے رجوع کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں گے، سرکاری ملازمین کی حاصل کردہ تنخواہ ان کی نجی ملکیت میں آتا ہے، اس لئے مناسب سمجھا گیا تو ملازمین سے کٹوتی رضاکارانہ طور پر کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں