تازہ ترین

امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرست”مائنس ون” فارمولے پر کام کر رہے ہیں، عمران خان کا دعویٰ

اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرست مائنس ون فارمولے پر کام کر رہے ہیں۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ گوجرانوالا میں کل ہماری حقیقی آزادی کی تحریک کے حالیہ مرحلے کا آخری اجتماع ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ اس جلسے میں میں اپنے اہم ترین اگلے مرحلے کا اعلان کروں گا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار اور اس کے سرپرست بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ قوم نہایت ثابت قدمی سے تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، اسی لیے مایوس کن انداز میں مائنس ون کی جانب بڑھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان کی طرف سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز الفاظ استمعال کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، زیبا چوہدری نے بغاوت کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں