پنجاب حکومت کی تبدیلی، پی ٹی آئی ارکین اسمبلی کیساتھ جوڑ توڑ کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہاکہ عوامی مینڈیٹ سے محروم حکومت عمران خان کو الیکشن سے باہر کرنا چاہتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پنجاب کے اراکین سے رابطے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پنجاب حکومت بدلنے سے پہلے ہم وفاقی حکومت تبدیل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

 

فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کو نااہل کر کے الیکشن سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،ملک سیلاب میں ڈوبا ہواہے اور عمران خان کیخلاف کیسز چلائے جارہے ہیں،جن علاقوں میں الیکشن ملتوی کیے گئے وہاں سیلاب ہی نہیں تھا۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتیں حکومت میں شامل ہیں،ایشیاکپ کی طرح پاکستان کی سیاست بھی آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close