میں بے گناہ ہوں، مقدمہ خارج کیا جائے، عمران خان نے درخواست کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)میں بے گناہ ہوں، مقدمہ خارج کیا جائے، عمران خان نے درخواست کر دی۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دہشت گردی کے مقدمے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جواب جمع کرادیا۔اپنے جواب میں عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تقریر میں جو کچھ کہا وہ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا۔

 

 

وہ بے گناہ ہیں، اس لیے ان کے خلاف مقدمہ خارج کیا جائے۔ اپنے وکیل کے ذریعے جمع کروائے گئے جواب میں عمران خان نے مزید کہا کہ انہوں نے نہ تو کوئی غیر قانونی کام کیا ہے اور نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close