سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف تحقیقات شروع ہو گئیں

لاہور (پی این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ویب سائٹ نے نیب ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نیب کو عثمان بزدار کے خلاف ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب تقرریوں اور تبادلوں کے نہ صرف اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا بلکہ کرپشن بھی کی۔

 

 

 

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے خلاف موصول ہونے والی درخواست ابھی “کمپلینٹ ویریفیکیشن” کے مرحلے میں ہے۔اس حوالے سے پنجاب کے چیف سیکریٹری سے عثمان بزدار کے دور میں ہونے والے تقرر اور تبادلوں کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close