پیپلزپارٹی رہنما کی عمران خان کو نااہل کرنے کی مخالفت

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے عمران خان کو نااہل کرنے کی مخالفت کر دی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے ایک جج صاحبہ کو دھمکی دی گئی، قانونی کارروائی کا نہیں کہا گیا۔بےنظیر نے اپنے دور میں ایسا کچھ نہیں کہا تھا، میں یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان یوٹرین لیں گے اور معافی مانگ لیں گے۔

 

انہوں نے کہا عمران خان اگر غیر مشروط معافی مانگ لیں گے تو ان کا کوئی قد چھوٹا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا نوازشریف کو اقامے اور بیٹے سے تنخواہ لینے پر ناایل کیا گیا جو زیادتی تھی، میرے رائے میں عمران خان کو نااہل نہیں ہونا چاہئے۔ دوسری جانب سابق اٹارنی جنرل شاہ خاورنے کہا ہے کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان اگر غیر مشروط معافی نہیں مانگتے تو ان کیلئے کیس خطرناک ہے۔ ایک انٹرویومیں شاہ خاور نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے دو جواب جمع کرائے گئے، دوسرا جواب جمع کرانے کا مطلب عدالت نہیں موقع دیا تھا، انہوں نے اپنے جواب میں کہیں بھی معذرت نہیں کی تھی۔ سابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ عمران خان نے جواب میں خود کو عدالت کے ڈسپوزل پر بھی نہیں چھوڑا تھا، عمران خان نے دونوں جوابات میں کہا کہ بیان پر افسوس ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غیر مشروط معافی یا عدالتی ڈسپوزل پر خود کو نہیں چھوڑا، عمران خان نے جوابات میں اپنے مقف کے دفاع کرنے کی کوشش کی۔انہوںنے کہاکہ ہمیں بھی لگ رہا تھا کہ عمران خان غیر مشروط معافی نہیں مانگیں گے تو فرد جرم لگے گی، دانیال عزیز، طلال چوہدری اور نہال ہاشمی کیسز میں بھی غیر مشروط معافی مانگی گئی تھی۔ شاہ خاور نے کہا کہ دانیال عزیز، طلال چوہدری اور نہال ہاشمی نے بھی شروع میں اپنے بیان کا دفاع کیا تھا، ٹرائل شروع ہونے کے بعد تینوں نے غیر مشروط معافی کئی بار مانگی، میری نظر میں عمران خان کو عدالت نے معافی مانگنے کا موقع دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close