مائنس ون فارمولے پر کون کام کر رہا ہے؟ عمران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

گوجر انولہ(پی این آئی)مائنس ون فارمولے پر کون کام کر رہا ہے؟ عمران خان کا تہلکہ خیز دعویٰ۔۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ مائنس ون فارمولے پر کام ہو رہا ہے، کل کے جلسے میں اگلے اہم مرحلے کا اعلان کروں گا۔

 

 

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کل گوجرانوالہ جلسہ حقیقی آزادی کی تحریک کے موجودہ دور کا آخری جلسہ ہوگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم پی ٹی آئی کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں