اسلام آباد(پی این آئی )ایک بار پھر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کے لیے پنجاب کے حکمران اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کی منظم کوششیں تیز کر دی گئیں۔ قومی اخبارروزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیے سے ملک میں عدم استحکام کو روکنے اور وفاقی حکومت کو بچانے کیلئے ایک بار پھر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کیلئے پنجاب کے حکمران اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کی منظم کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔
تحریک انصاف کی خواتین اراکین اور وزارتوں سے محروم ممبران صوبائی اسمبلی سے رابطے کرکے انہیں بڑی پیشکشیں کی جارہی ہیں،ان ممبران نے پارٹی قیادت کو آگاہ کر کے چوکس کردیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ عنقریب گورنر پنجاب بلیغ الرحمن ، اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو خط لکھیں گے اور اعتماد کا ووٹ لینے کے دوران تحریک انصاف کی بعض خواتین اراکین اسمبلی ایوان میں حاضر نہ ہوں اِس کیلئے درپردہ رابطے اور کوششیں کی جارہی ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں