اسلام آباد(پی این آئی )سرکاری تعلیمی اداروں کو بجٹ ہی نہیں دیا گیا، سرکاری تعلیمی ادارے بجٹ کی عدم فراہمی کے باعث شدید مالی بحران کا شکار ہوگئےسرکاری تعلیمی ادارے شدید مالی بحران کا شکار ہیں، بجلی کے بلز میں ہوشربا اضافے کے بعد سکول سربراہان کے لیے ادائیگی کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ نان سیلری بجٹ نہ ملنے کی وجہ سے بجلی کے کنکشن منقطع ہونے کا خدشہ ہے، نیا مالی سال شروع ہوئے دو ماہ سے زیادہ ہو چکے
،تاہم سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی پہلی قسط تاحال جاری نہیں کی گئی ہے.اس بارے میں پنجاب ٹیچرز یونین کےجنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ بجلی اوردیگر یوٹیلیٹی بلز میں کئی گنا اضافہ ہوچکاہے،ادائیگی مشکل ہی نہیںبلکہ ناممکن ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس،سیکرٹری سکولز پنجاب تعلیمی اداروں کو نان سیلری بجٹ فوری جاری کریں،ورنہ بلز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کے کنکشنز منقطع ہو جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں