ڈکیت باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) شہر قائد کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پولیس نے زخمی ڈاکو سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان آپس میں باپ اور بیٹا ہیں۔ کراچی پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 18 میں 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والی خاتون کا پیچھا کیا اور گھر کے باہر خاتون سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ متاثرہ خاتون نے شور مچا دیا۔

گشت پر مامور اہلکاروں نے ملزمان کا پیچھا کیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close