اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بابر اعوان نے کہا کہ ملتان میں کوئی ایمرجنسی نہیں اور نہ ہی آفت زدہ قرار دیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر بابر اعوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں ضمنی الیکشن ملتوی ہونے پر بات چیت کی گئی۔
پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ ملتان میں کوئی ایمرجنسی نہیں اور نہ ہی آفت زدہ قرار دیا ہے۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فرخ حبیب نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن بتائے؟ فیصل آباد، ملتان ، خانیوال ، بہاولنگر ، شیخو پورہ ، ننکانہ ، کراچی ، چارسدہ ، پشاور، مردان ، کرم میں کون سیلاب آیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر بھاگ گئے ہے؟ چھپ چھپ کر کاروائیوں سے ملک کا فائدہ نہیں نقصان ہورہا ہے، اب فوری عام انتخابات کرواؤ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں 13حلقوں میں ضمنی انتخابات کی پولنگ تاریخوں کو ملتوی کردیا ہے، ملک میں11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی پولنگ تاریخیں ملتوی کی گئی ہیں، ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیا گیا ہے۔
ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی فرائض اور دیگر انتظامات کرنے والے ادارے سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں، اس لیے سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں، خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی بھی ہوئی ہے اس لیے بھی الیکشن نہیں ہوسکتا۔بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے باقی مراحل الیکشن شیڈول کے مطابق مکمل ہوں گے، حالات کی بہتری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دستیابی پر نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے13 قومی و صوبائی حلقوں میں الیکشن ملتوی کیا، این اے 157 پی پی 139، پی پی 241 میں 11 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونا تھا۔ یاد رہے اس سے قبل پنجاب کے چھ اضلاع میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے پولیس اور رینجرز کوطلب کرلیا۔اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کومراسلہ تحریر کردیاگیاہے۔ پنجاب کے چھ اضلاع میں این اے 157ملتان ،پی پی 139 شیخوپورہ ،اور پی پی 241 بہاولنگر میں 11ستمبر کوالیکشن ہوں گے۔ این اے 108فیصل آباد اوراین اے 118ننکانہ صاحب میں ضمنی انتخابت 25 ستمبر کوہوں گے ۔ پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخاب 2 اکتوبر کومنعقد کئے جائیں گے ۔رینجرزضمنی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کے باہر پیٹرولنگ کریں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں