عمران خان جیل جاکر زیادہ خطرناک کیوں ہوں گے؟ خود ہی وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے،جیل جاکر زیادہ خطرناک ہو جائوں گا۔ جمعرات کو سابق وزیر اعظم عمران خان توہین عدالت کیس میں سڑک پر اتر کر پیدل عدالت پہنچے ۔ میڈیا نمائندگان نے سخت سوالات کئے ۔عمران خان نے کہاکہ اتنی پولیس زندگی میں نہیں دیکھی، ایسا لگ رہا تھا جیسے کلبھوشن عدالت آ رہا ہو۔

 

 

 

صحافی کی جانب سے عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ عدالت میں ججز کے سامنے معافی مانگیں گے جس پر عمران خان نے کہاکہ آپ سے این او سی لوں گا، آپ کا کافی تجربہ ہے۔گرفتاری سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہاکہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر میں جیل گیا تو اور زیادہ خطرناک ہو جائوں گا۔صحافیوں کے سوال پر عمران خان نے کہاکہ باقی باتیں بعد میں کریں گے، ایسا نہ ہو کہ ججز کو پریشانی ہو، مجھے تو عدالت آتے آتے بھی 15 منٹ لگ گئے۔سماعت کے بعد عمران خان نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ وضاحت کرنا چاہتا تھا، ہر بات کا تناظر ہوتا ہے کہ کس تناظر میں بات کی گئی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close