آپ خود اپنے خلاف بنائے گئے پلان کا حصہ کیوں بنے؟ کامران شاہد نے عمران خان سے سوال پوچھ لیا

لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن کامران شاہد کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو نکالنے کا پلان بن چکا تھا تو پھر انہوں نے کھڑے ہو کر جج کو دھمکی کیوں دی۔کامران شاہد نے کہا کہ اگر آپ پاپولر ہیں تو آپ کو ذمہ دار بھی ہونا چاہیے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ تڑیاں لگاتے پھریں، توہینِ عدالت کی کارروائی کے باوجود بہت ہی مشکل لگتا ہے کہ اب عمران خان جلسوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں نکالنے کا پلان بن چکا تھا، اگر پلان بنا ہوا تھا تو آپ نے جلسے میں کھڑے ہو کر دھمکیاں کیوں لگائیں، اس طرح تو آپ خود پلان کا حصہ بنے، یہ پلان تو نہیں تھا کہ آپ کھڑے ہو کر دھمکیاں دیں، یہ تو آپ نے خود ہی کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں