کراچی(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سینٹرل جیل کراچی سے رہا ہوگئے۔ حلیم عادل شیخ کو مقدمات میں ضمانت کے بعد عدالتی حکم پر رہا کیا گیا ہے۔
ان پر اینٹی انکروچمنٹ کی جانب سے مقدمہ دائر کیا گیا تھا، ان پر اس وقت 27 سے زائد مقدمات درج ہیں۔رہائی کے بعد جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے حلیم عادل شیخ کا استقبال کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں