توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر حامد میر کا حیران کن ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے توہینِ عدالت کے کیس میں اپنے وکیل حامد خان اور عدالت کو مشکل میں ڈال دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ 2014 میں توہینِ عدالت کے کیس میں عمران خان نے کسی جج کا نام نہیں لیا تھا، انہوں نے افتخار چوہدری کے بیٹے کا نام لیا تھا لیکن پھر بھی غیر مشروط معافی پر ان کی جان چھوٹی تھی۔

 

 

حامد میر کے مطابق آج اگر یہ غیر مشروط معافی مانگ لیتے تو معاملہ ختم ہوجاتا، لیکن یہ معافی بھی نہیں مانگ رہے اور کہہ رہے ہیں کہ ان کے اظہارِ افسوس کو قبول کیا جائے، انہوں نے حامد خان اور عدالت کو مشکل میں ڈال دیا ہے ، ایسی صورت میں کیس ختم کرنا عدالت کیلئے مشکل تھا۔خیال رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہینِ عدالت کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا جواب مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے خلاف فردِ جرم 22 ستمبر کو عائد کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں