میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی قابل سماعت نہیں، عمران خان نے نیا مؤقف اختیار کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی قابل سماعت نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے تحریری دلائل جمع کرانے کی متفرق درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ توہین عدالت کیس ناقابل سماعت ہونے پر دلائل کو ریکارڈ پر رکھا جائے اور تحریری دلائل کی وضاحت سماعت کے دوران زبانی دلائل میں بھی کی جائے گی۔

عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو سوموٹو اختیار نہیں ہے اور میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی قابل سماعت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی دلیل کی حمایت میں مزید تحریری دلائل دینے کو تیار ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close