ایسی سیکیورٹی لگی ہے جیسے کلبھوشن آرہا ہو ، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اتنا خوف کیا ہے، عمران خان

اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انتظامات دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ آج کلبھوشن یادیو عدالت آرہا ہے ، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اتنا خوف کیا ہے ، جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے آج عدلات آتے آتے بھی 15منٹ لگ گئے ، رات میچ دیکھنے کیلئے بھی وقت نہیں تھا ، صحافی نے سوال کیا کہ وفاقی حکومت آپ کو گرفتار کرنے کا پلان بنارہی ہیے،

اس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت گرفتار کرنے کی کوشش توبڑی دیر سے کررہی ہے ، تفصیلی بات سماعت کے بعد کروں گا ، ان کا کہنا تھا کہ میںنے نہیںچاہتا کہ کوئی غلط ٹکر چل جائے ، اس حوالے سے بعد میں بات کروںگا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close