پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر نیا تنازع، کون سا ایم این اے استعفے سے مکر گیا؟

اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا، کراچی سے ایم این اے شکور شاد ، اپنے استعفے سے مکر گئے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے اپنے استعفے کی منظوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، شکور شاد نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پارٹی ہیڈ آفس کے کمپیوٹر آپریٹر کے لکھے استعفوں پر 123 ارکان سے دستخط لئے گئے، عمران خان سے اظہار یک جہتی اور سیاسی مقاصد کیلئے دستخط کیے۔

شکور شاد نے درخواست میں کہا کہ انہوں نے اپنا استعفی سپیکر کو نہیں بھیجا او نہ ہی اس پر کوئی تاریخ لکھی، اس لیے استعفے کی منظوری نہیں ہوسکتی، یہ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، الیکشن شیڈول معطل کرکے سیٹ خالی کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close