راولپنڈی میں دہرے قتل کا معاملہ، ملزم نے دوخواتین کو قتل کرکے خودکشی کرلی

راولپنڈی(آئی این پی ) کلرسیداں میں گھریلو ناچاکی پر ملزم نے دو خواتین کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ دہرے قتل کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں پیش آیا جہاں رشید نامی شخص نے اپنی تایا زاد زینت بیگم اور سالی شہناز کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی کر خودکشی کرلی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close